سورة التوبة · الآية ٣٩
﴿إِلَّا تَنْفِرُوا يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا وَيَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّوهُ شَيْئًا ۗ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ﴾
“اور اگر تم نہ نکلو گے تو خدا تم کو بڑی تکلیف کا عذاب دے گا۔ اور تمہاری جگہ اور لوگ پیدا کر دے گا (جو خدا کے پورے فرمانبردار ہوں گے) اور تم اس کو کچھ نقصان نہ پہنچا سکو گے اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے”
At-Tawbah 9:39 · فتح محمد جالندھری
تفسیر
تیسیر الکریم الرحمن (تفسیرِ سعدی)
واضح رہے کہ اس سورۂ کریمہ کا بڑا حصہ غزوۂ تبوک کے موقع پر نازل ہوا، جب نبی ﷺ نے مسلمانوں کو رومیوں سے جنگ کے لیے نکلنے کی ترغیب دی۔ اُس وقت موسم گرم تھا، توشہ کم تھا اور معیشت تنگ تھی۔ اس پر بعض مسلمانوں میں سستی پیدا ہوئی جس پر اللہ تعالیٰ نے انھیں ملامت کی اور ابھارا۔ چنانچہ فرمایا: {اے ایمان والو!} کیا تم ایمان کے تقاضے پر عمل نہیں کرتے، اور یقین کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے اللہ کے حکم کی طرف دوڑنے، اس کی رضا کی طرف لپکنے، اس کے دشمنوں سے جہاد کرنے اور اپنے دین کی مدد کرنے میں تیز نہیں ہوتے؟ {تمھیں کیا ہو گیا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کی راہ میں نکلو تو تم زمین پر گر جاتے ہو} یعنی سستی کرتے ہو اور زمین، آرام اور سکون کی طرف مائل ہو جاتے ہو۔ {کیا تم آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی پر راضی ہو گئے ہو؟} یعنی تمھاری حالت تو بس اُس شخص جیسی ہے جو دنیا پر راضی ہو کر اسی کے لیے دوڑ رہا ہو اور آخرت کی پروا نہ کرتا ہو، گویا وہ آخرت پر ایمان ہی نہیں رکھتا۔ {تو دنیاوی زندگی کا سازو سامان آخرت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں مگر تھوڑا سا ہے} جس کی طرف تم مائل ہوئے اور اسے آخرت پر مقدم کر بیٹھے۔ کیا اللہ نے تمھیں ایسی عقلیں نہیں دیں جن سے تم امور کو پرکھو اور دیکھو کہ کون سی چیز زیادہ حق دار ہے کہ اسے ترجیح دی جائے؟ کیا دنیا، اپنے آغاز سے انجام تک، آخرت کے مقابلے میں کوئی نسبت رکھتی ہے؟ انسان کی عمر دنیا میں کتنی مختصر ہے کہ اسے آخری مقصد بنا لیا جائے، یہاں تک کہ اس کی کوشش، اس کی محنت، اس کی فکر اور اس کا ارادہ اس مختصر دنیاوی زندگی سے آگے نہ بڑھے، جو رنج و غم سے بھری اور خطرات سے لبریز ہے۔ پس تم کس رائے کی بنا پر اسے اُس آخرت والے گھر پر ترجیح دیتے ہو جو ہر نعمت کو جمع کرنے والا ہے، جس میں وہ سب کچھ ہے جو نفس چاہیں اور آنکھیں لذت پائیں، اور تم اس میں ہمیشہ رہنے والے ہو؟ اللہ کی قسم! جس کے دل میں ایمان جما ہوا ہو، جس کی رائے پختہ ہو اور جو عقل والوں میں شمار ہوتا ہو، وہ دنیا کو آخرت پر ترجیح نہیں دیتا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے جہاد کے لیے نہ نکلنے پر وعید سنائی: {اگر تم نہ نکلو گے تو وہ تمھیں دردناک عذاب دے گا} دنیا اور آخرت دونوں میں۔ کیونکہ جب نکلنے کا حکم دیا جائے تو نہ نکلنا بڑے گناہوں میں سے ہے جو سخت ترین سزا کا باعث ہے، کیونکہ اس میں سخت نقصانات ہیں۔ پیچھے رہ جانے والے نے اللہ کی نافرمانی کی اور اس کی ممانعت کا ارتکاب کیا، اللہ کے دین کی مدد میں ساتھ نہ دیا، اللہ کی کتاب اور اس کی شریعت کا دفاع نہ کیا، اور اپنے مسلمان بھائیوں کی اُس دشمن کے مقابلے میں مدد نہ کی جو انھیں جڑ سے ختم کرنا اور ان کے دین کو مٹانا چاہتا ہے۔ بسا اوقات ایسے شخص کی پیروی دوسرے کمزور ایمان والے بھی کرنے لگتے ہیں، بلکہ بعض اوقات وہ اللہ کے دشمنوں سے جہاد کرنے والوں کے بازو کمزور کر دیتا ہے۔ ایسے شخص کے لیے یہی مناسب ہے کہ اللہ اسے سخت وعید سنائے، چنانچہ فرمایا: {اگر تم نہ نکلو گے تو وہ تمھیں دردناک عذاب دے گا اور تمھاری جگہ کوئی دوسری قوم لے آئے گا} جو پھر تمھارے جیسی نہ ہوگی، {اور تم اس کا کچھ نہ بگاڑ سکو گے۔} کیونکہ وہ اپنے دین کی مدد اور اپنے کلمے کی سربلندی کا خود ذمہ دار ہے، پس تمھارا اللہ کے حکم کو بجا لانا اور تمھارا اسے پیچھے پھینک دینا اس کے نزدیک برابر ہے۔ {اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے} کوئی چیز جسے وہ چاہے اُس کو عاجز نہیں کر سکتی، اور نہ کوئی اس پر غالب آ سکتا ہے۔
عربی متن
اعلم أن كثيرا من هذه السورة الكريمة نزلت في غزوة تبوك، إذ ندب النبي صلى الله عليه وسلم المسلمين إلى غزو الروم، وكان الوقت حارا، والزاد قليلا، والمعيشة عسرة، فحصل من بعض المسلمين من التثاقل ما أوجب أن يعاتبهم الله تعالى عليه ويستنهضهم، فقال تعالى: { يأيها الذين آمنوا } ألا تعملون بمقتضى الإيمان، وداعي اليقين من المبادرة لأمر الله، والمسارعة إلى رضاه، وجهاد أعدائه والنصرة لدينكم، ف { ما لكم إذا قيل لكم انفروا في سبيل الله اثاقلتم إلى الأرض } أي: تكاسلتم، وملتم إلى الأرض والدعة والسكون فيها. { أرضيتم بالحياة الدنيا من الآخرة } أي: ما حالكم إلا حال من رضي بالدنيا وسعى لها ولم يبال بالآخرة، فكأنه ما آمن بها. { فما متاع الحياة الدنيا } التي مالت بكم، وقدمتموها على الآخرة { إلا قليل } أفليس قد جعل الله لكم عقولا تزنون بها الأمور، وأيها أحق بالإيثار؟. أفليست الدنيا - من أولها إلى آخرها - لا نسبة لها في الآخرة. فما مقدار عمر الإنسان القصير جدا من الدنيا حتى يجعله الغاية التي لا غاية وراءها، فيجعل سعيه وكده وهمه وإرادته لا يتعدى حياته الدنيا القصيرة المملوءة بالأكدار، المشحونة بالأخطار. فبأي رأي رأيتم إيثارها على الدار الآخرة الجامعة لكل نعيم، التي فيها ما تشتهيه الأنفس وتلذ الأعين، وأنتم فيها خالدون، فوالله ما آثر الدنيا على الآخرة من وقر الإيمان في قلبه، ولا من جزل رأيه، ولا من عد من أولي الألباب، ثم توعدهم على عدم النفير فقال: { إلا تنفروا يعذبكم عذابا أليما } في الدنيا والآخرة، فإن عدم النفير في حال الاستنفار من كبائر الذنوب الموجبة لأشد العقاب، لما فيها من المضار الشديدة، فإن المتخلف قد عصى الله تعالى وارتكب لنهيه، ولم يساعد على نصر دين الله، ولا ذب عن كتاب الله وشرعه، ولا أعان إخوانه المسلمين على عدوهم الذي يريد أن يستأصلهم ويمحق دينهم، وربما اقتدى به غيره من ضعفاء الإيمان، بل …
تفسیر القرآن العظیم (تفسیرِ ابنِ کثیر)
حسنة" ثم تلا هذه الآية: {فما متاع الحياة الدنيا في الآخرة إلا قليل} (1) (2) فالدنيا ما مضى منها وما بقي منها عند الله قليل. وقال [سفيان] (3) الثوري، عن الأعمش في الآية: {فما متاع الحياة الدنيا في الآخرة إلا قليل} قال: كزاد الراكب. وقال عبد العزيز بن أبي حازم (4) عن أبيه: لما حضرت عبد العزيز بن مروان الوفاة قال: ائتوني بكفني الذي أكفن فيه، أنظر إليه (5) فلما وضع بين يديه نظر إليه فقال: أما لي من كبير (6) ما أخلف من الدنيا إلا هذا؟ ثم ولى ظهره فبكى وهو يقول أف لك من دار. إن كان كثيرك لقليل، وإن كان قليلك لقصير، وإن كنا منك لفي غرور. ثم توعد تعالى على ترك الجهاد فقال: {إلا تنفروا يعذبكم عذابا أليما} قال ابن عباس: استنفر رسول الله صلى الله عليه وسلم حيا من العرب، فتثاقلوا عنه، فأمسك الله عنهم القطر فكان عذابهم. {ويستبدل قوما غيركم} أي: لنصرة نبيه وإقامة دينه، كما قال تعالى: {إن تتولوا يستبدل قوما غيركم ثم لا يكونوا أمثالكم} [محمد: 38] . {ولا تضروه شيئا} أي: ولا تضروا الله شيئا بتوليكم عن الجهاد، ونكولكم وتثاقلكم عنه، {والله على كل شيء قدير} أي: قادر على الانتصار من الأعداء بدونكم. وقد قيل: إن هذه الآية، وقوله: {انفروا خفافا وثقالا} وقوله {ما كان لأهل المدينة ومن حولهم من الأعراب أن يتخلفوا عن رسول الله} [التوبة: 120] إنهن منسوخات بقوله تعالى: {وما كان المؤمنون لينفروا كافة فلولا نفر من كل فرقة منهم طائفة} [التوبة: 122] روي هذا عن ابن عباس، وعكرمة، والحسن، وزيد بن أسلم. ورده (7) ابن جرير وقال: إنما هذا فيمن دعاهم رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى الجهاد، فتعين عليهم ذلك، فلو تركوه لعوقبوا عليه. وهذا له اتجاه، والله [سبحانه و] (8) تعالى أعلم [بالصواب] (9)
تفسیرِ طبری (جامع البیان)
التحریر والتنویر
… لا أجد [التوبة: 92] الآية، فإن قوله: وما لكم لا تقاتلون في سبيل الله [النساء: 75] صالح لإفادة ذلك، وتحذير من العودة إليه، لأن قوله: إلا تنفروا وإلا تنصروه وانفروا خفافا مراد به ما يستقبل حين يدعون إلى غزوة أخرى، وسنبين ذلك مفصلا في مواضعه من الآيات. وإن جرينا على ما عزاه ابن عطية إلى النقاش: أن قوله تعالى: يا أيها الذين آمنوا ما لكم إذا قيل لكم انفروا في سبيل الله اثاقلتم إلى الأرض هي أول آية نزلت من سورة براءة، كانت الآية عتابا على تكاسل وتثاقل ظهرا على بعض الناس، فكانت إذا ظرفا للمستقبل، على ما هو الغالب فيها، وكان قوله: إلا تنفروا يعذبكم عذابا أليما [التوبة: 39] تحذيرا من ترك الخروج إلى غزوة تبوك، وهذا كله بعيد مما ثبت في «السيرة» وما ترجح في نزول هذه السورة.